13 اکتوبر 2014 - 06:51
ایران نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات ظالمانہ اور غیر منطقی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ صادق لاریجانی نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی رپورٹ کے بارے میں کہا کہ مجرم کو اس کے جرم کے مطابق سزا دینا قرآن مجید کا حکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں شور شرابہ کرنا کسی قوم کے نظریے کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران میں 17 سال کے کے نوجوان کو سزائے موت دی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ ایران میں وکیل کی غیر موجودگی میں ہی عدالتی کاروائی کی جاتی ہے۔ آیت اللہ لاریجانی نے کہا کہ یہ غلط ہے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی رپورٹ کا ماخذ انقلاب مخالف عناصر ہیں۔

انہوں نے خواتین کے حقوق کے بارے میں دیگر رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بان کی مون نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں خواتین کو برابر کے حقوق حاصل نہیں ہیں حالانکہ یہ بے بنیاد اور غلط الزام ہے۔

.......

/169